اسلام آباد ( سی این این پاکستان نیوز ) یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین کی جانب سے 52 شخصیات کو قومی سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔صدر ہاﺅس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر 9 اوورسیز پاکستانیوں سمیت 52 شخصیات کو قومی سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا جبکہ مزید 159 سول ایوارڈز دیے جائیں گے۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب کل شام صدر ہاﺅس میں منعقد کی جائے گی جہاں صدر ممنون حسین انہیں سول اور قومی سول ایوارڈ سے نوازیں گے۔





No comments: