ورجینیا(سی این این پاکستان نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز ادارہ ریما کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہو ئی ہے۔اداکارہ ریما نے تین سال پہلے امریکی ڈاکٹر شہاب طارق سے شادی کی تھی جس کے بعد آج ریما ماں بن گئی ہیں اور ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ ریمانے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1990میں کیا 
اسلام آباد ( سی این این پاکستان نیوز ) یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین کی جانب سے 52 شخصیات کو قومی سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔صدر ہاﺅس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر 9 اوورسیز پاکستانیوں سمیت 52 شخصیات کو قومی سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا جبکہ مزید 159 سول ایوارڈز دیے جائیں گے۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب کل شام صدر ہاﺅس میں منعقد کی جائے گی جہاں صدر ممنون حسین انہیں سول اور قومی سول ایوارڈ سے نوازیں گے۔
اسلام آباد  (سی این این پاکستان نیوز)ا میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن پر حکومت سے اتفاق جمہوریت کے لئے ہے اور تحریک انصاف انتخابی دھاندلی کی شفاف تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد ہی اسمبلیوں میں دوبارہ جائے گی۔نائب صدر تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی سربراہی میں کمیشن نے پارٹی کی از سر نو تنظیم سازی سے متعلق رپورٹ دی ہے جس کی سفارشات پر عملدرآمد کرتے ہوئے چیرمین عمران خان نے تمام ذیلی تنظیموں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور آئندہ 48 گھنٹے کے دوران پارٹی کا نیا الیکشن کمیشن بنایا جائے گا جو از سرنو انتخابات کے طریقہ کار کا جائزہ لے گا جسے بااختیار بنایا جائے گا جب کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو پارٹی کے اندر جمہوری طریقہ کار کو اپنائے ہوئے ہے۔
سی این این پاکستان نیوز (انٹرنیشنل نیوز) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر سمیت تمام دوطرفہ مسائل پاکستان سے مل جل کر حل کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت رہنماﺅں سے بات چیت کی کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی بھارت کسی تیسرے فریق کومسئلہ کشمیر کے حل میں شامل کرنے کا خواہاں ہے۔

Pages

| Copyright © 2013 CNN PAKISTAN NEWS