اسلام آباد (سی این این پاکستان نیوز)ا میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن پر حکومت سے اتفاق جمہوریت کے لئے ہے اور تحریک انصاف انتخابی دھاندلی کی شفاف تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد ہی اسمبلیوں میں دوبارہ جائے گی۔نائب صدر تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی سربراہی میں کمیشن نے پارٹی کی از سر نو تنظیم سازی سے متعلق رپورٹ دی ہے جس کی سفارشات پر عملدرآمد کرتے ہوئے چیرمین عمران خان نے تمام ذیلی تنظیموں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور آئندہ 48 گھنٹے کے دوران پارٹی کا نیا الیکشن کمیشن بنایا جائے گا جو از سرنو انتخابات کے طریقہ کار کا جائزہ لے گا جسے بااختیار بنایا جائے گا جب کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو پارٹی کے اندر جمہوری طریقہ کار کو اپنائے ہوئے ہے۔





No comments: